Qasim Ali Shah Ki Zubani Hashim Raza Ki Real Haqeeqat
ہاشم رضابھائی ،معذرت! میں مل نہیں سکا (قاسم علی شاہ) میں ہاشم رضا سے دو ہفتے پہلے واقف ہوا ۔یہ تصاویر جو آپ دیکھ رہے ہیں یہ میرے پیارے دوست ٹیچر اور ٹرینر محمد علی صاحب نے مجھے بھیجیں اور کہا کہ ہاشم رضا آپ سے ملناچاہتے ہیں۔میں نے ملاقات کی ہامی بھری لیکن پچھلے ڈیڑھ ماہ میں میرے قریبی حلقہ احباب میں چار اموات ہوئیں جن کی وجہ سے میں جذباتی طورپر خود کو بہتر محسوس نہیں کررہا تھا،جبکہ ساتھ ہی ساتھ گھر اور دفتر کی بے شمار ذمہ داریاں بھی تھیں ، چنانچہ میں نے چند دن بعد ہاشم رضا سے ملاقات کا سوچالیکن پھر اطلاع ملی کہ ہاشم رضا اللہ کے حضور پہنچ چکے ہیں۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔مجھے بارباراس بات کا افسوس ہورہاہے کہ کاش میں ان سے ملاقات کرلیتا۔ سوشل میڈیا پر ان کے متعلق ایک تحریر وائرل ہے میں آپ کی خدمت میں بھی وہ پیش کرنا چاہتاہوں۔ Qasim Ali Shah .................................................................................................... "یہ دونوں تصاویر ہاشم رضا بھائی کی ہیں اور دونوں تصاویر میں محض ڈیڑھ برس کا فرق ہے. یہ بھائی کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے آج رات دنیا سے رخصت ہو گئے...