PAKISTAN KI TARAKKI AUR INDIA KI TARAKKI




یہ انڈیا کی ٹاٹا آئی ٹی کنسلٹینسی سروسز کمپنی کا آفس ہے۔ اس سال اس کمپنی کے ملازمین کی تعداد چھ لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے (یعنی سیالکوٹ شہر کی آبادی سے زیادہ) اور اس کی سالانہ آمدنی 25 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ 
اور سب سے اہم بات یہ ہے یہ کمپنی ٹاٹا سنز کی ایسی ہی سو سے زیادہ کمپنیوں میں سے صرف ایک ہے۔ 
۔
سوال: ایسی شاندار ترقی کیسے ممکن ہوئی؟ 
جواب: صرف سیاسی و معاشی استحکام کی وجہ سے۔ 
۔
ہمارے ہاں شاید جان بوجھ کر عوام کو غریب اور جاہل رکھنے کی سازش چل رہی ہے، جیسے ہی کاروبار بہتری کی طرف گامزن ہوتے ہیں تو مارشل لا آجاتا ہے یا کسی کے کہنے پر ہم اپنے بہترین ادارے قومیا لیتے ہیں تاکہ کہیں ترقی زیادہ نہ ہوجائے اور یہ پیٹ بھرے لوگ سوال نہ کرنے لگیں۔ ہمیں جان بوجھ کر روٹی کے چکر میں مشغول رکھا جاتا ہے تاکہ ہم اپنا پیٹ بھر لینے کے بعد کہیں "ان" کی طرف نہ گھورنے لگیں کہ یہ کاروبار کیوں کررہے ہو یہ زمین پر قبضہ کیوں کر رہے ہو۔
لہذا انہوں نے ہمیں ایسی پٹیاں پڑھائی ہیں کہ ہمارے لوگ پاگلوں کی طرح پروپگنڈے کی اتباع میں آپس میں ہی گالم گلوچ ہو رے ہیں۔
 ۔
--- راہنما

#Pakistan #pakvsindia #tata #it #tatait #tech #india #Bangladesh #sayasat

Comments